اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کوک سٹوڈیو نے امریکہ میں تہلکہ مچا دیا پاکستانی گلوکاروں بارے امریکی کیا کہتے ہیں؟ حیران کن خبر

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) کوک اسٹوڈیو سیزن کے انوکھے میوزک سے پاکستانیوں کے علاوہ امریکی بھی بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے موسیقی کی دنیا میں پیدا ہونے والی جدت کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق نصرت فتح علی خان صاحب مرحوم کی آواز میں گایا جانے والے نغمے کو منفرد میوزک کمپوز کرنے کے بعد کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 میں نئے طرز کے میوزیک کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، پاکستانی پاپ گلوکار فاخر کی جانب سے اس گانے کی دھن تیار کی گئی ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن نے اپنے مخصوص انداز میں گایا۔کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے کے عملے نے اس نغمے کی دھن سننے کے بعد خواتین اپنے انگریزی لب و لہجے میں یہ گانا ’’آفرین آفرین گاتی‘‘ نظر آئیں اور انہوں نے اس گانے کی شاعری و میوزک کو بے حد سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اردو شاعری بہت خوبصورت اور امریکی گانوں سے مختلف ہے تاہم بہترین میوزک کی وجہ سے اس کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہوگیا ہے‘‘۔بعد ازاں قونصل خانے کے عملے کو ابرار الحق کا ’’بلبلہ‘‘ سنایا گیا جو انہیں دلچسپ لگا اور انہوں نے ساتھ گانگنایا تاہم عملے کی ایک رکن کو اس گانے کی شاعری پسند نہیں آئی مگر ان کا کہنا تھا کہ ’’پانی دا بلبلہ‘‘ سمجھ تو نہیں آیا مگر اس کا میوزک بہت اچھا لگا جبکہ عملے کے ایک اور رکن نے انگریزی لب ولہجے میں بھی ادا کیا اور انہیں یہ گانا بے حد پسند آیا۔ تیسرا گانا آئی مائی ڈھائی کا سنوایا گیا جن کی منفرد آواز اور روایتی لباس عملے کو بے حد پسند آیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…