جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سب کو ہنسانے والے کامیڈین کپل شرما غصے میں لال پیلے، بھارتی حکومت پر برس پڑے ۔۔ !پول کھول دی

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما جو دنیا بھر میں اپنی برجستہ کامیڈی اور دیکھنے والوں کو ہنسانے کے لئے جانے اور مانے جاتے ہیں اپنی حکومت اور وزیر اعظم پر بری طرح سے برس پڑے۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی صاحب یہ ہیں آپ کے اچھے دن؟۔تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی کامیڈین اپنے دفتر کھولنے کے لئے لائسنس کے اجراء کے لئے مانگی گئی رشوت پر شدید برہم ہو گئے اور پے درپے ٹویٹس کر کے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر ڈالیں۔ کپل شرما نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں مگر پھر بھی مجھے اپنا دفتر کھولنے کے لئے بی ایم سی کو 5 لاکھ روپے کی رشوت ادا کرنا پڑ رہی ہے، کیا یہی آپ کی حکومت کے اچھے دن ہیں؟کپل کی یہ ٹویٹ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر جاری ہوتے ہی تھوڑی دیر میں ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ کر دی جس پر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر اس سلسلے میں براہ راست مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے معذرت خواہانہ انداز میں کپل شرما کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیلات مہیا کریں ان کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے جبکہ رشوت مانگنے والے ادارے کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…