لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )نوعمر اور بہادر طالبعلم اعتزاز حسن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’سلیوٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔اعتزاز نے 5جنوری 2014ء میں اپنی زندگی خودکش بمبار کو سکول میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے قربان کردی تھی ۔اعتزاز حسن کا کردار علی مہتشم کر رہے ہیں دیگر فنکاروں میں صائمہ نور، عجب گل ، نیئر اعجاز، راشد محمود، عدنان خان، پرویز کلیم، جلال حیدر اور ماہ نور شامل ہے۔شہزاد رفیق نے فلم ڈائریکٹ کرنے کے ساتھ اس کا اسکرپٹ بھی خود لکھا ہے۔ مذکورہ فلم کے ٹریلر کو پسند کیاجارہا ہے۔یہ فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے بنیر تلے ریلیز کی جائیگی۔