اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول اور’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر’’ سے کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکارسدھارتھ ملہوترا اپنی نئی آنیوالی فلم ‘‘بارباردیکھو’’ کی پروموشن کے لیے بھارت کے مختلف شہروں میں سفرکررہے ہیں لیکن ممبئی واپس آنے کے لیے دیرہونے کی وجہ سے وہ دہلی ائیرپورٹ پر آف لوڈ کر دیئے گئے۔بالی ووڈ اداکاراپنی نئی آنے والی فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے ریلیز سے قبل ان کی پروموشن کے لیے دن رات ایک کر دیتے ہیں اسی طرح اداکارہ کترینہ اوراداکار سدھارتھ ملہوترا بھی اپنی نئی آنیوالی فلم ‘‘بارباردیکھو’’ کی پروموشن کے لیے بھارت کے مختلف شہروں میں سفر کررہے ہیں لیکن کبھی وہ فلائٹ کے لیے بالکل آخرمیں پہنچتے ہیں تو کبھی فلائٹ مس کردیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاردہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ممبئی آنے کے لیے موجود تھے جہاں انہوں نے اپنا بورڈنگ پاس بھی بنوالیا تھا تاہم فلائٹ میں وقت ہونے کے باعث دونوں نے اچانک وہاں موجود اپنے مداحوں کے ساتھ فلم کی پروموشن شروع کردی اوران کے ساتھ خوش گپیوں میں اتنے محو ہوگئے کہ انہیں اپنی فلائٹ کا وقت ہی یاد نہ رہا۔دونوں اداکاروں کے طیارے میں نہ آنے پردوسرے مسافروں نے شور مچانا شروع کردیا جب کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے بھی انہیں جانے کا متعدد بار کہا گیا تاہم ایک گھنٹے سے زائد دیر میں آنے پر دونوں کو ہی آف لوڈکردیا گیا۔
’’آپ کو اجازت نہیں کہ آپ۔۔‘‘ کترینہ کیف اور ساتھی اداکارکو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا گیا‘ وجہ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































