اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ریحام خان کی فلم ’’جانان ‘‘باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ؟ اسٹوری کس کے گرد گھومتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اب فلمی دنیا کے آسمان پر ابھر رہی ہے، صحافی ہونے کے ساتھ اب وہ ایک فلم کی ہدایت کارہ بھی بن چکی ہیں اور ان کی پہلی فلم ’جانان‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ریحام کے مطابق یہ ایک ہلکی پھلکی سی رومانوی فلم ہے جس میں پنجاب اور پختون ثقافت کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں پیش کی جانے والی کہانی اور اس کے کردار عہد حاضر سے تعلق رکھتے ہیں۔
ریحام خان نے فلم کے بارے میں مزید بتایاکہ یہ ہمارے گھروں کی کہانی ہے۔ مثلاً جب ایک ماڈرن پختون لڑکی ایک پنجابی سے شادی کرنا چاہے تو اس کے کیا مضمرات ہو سکتے ہیں۔تاہم فلم میں دیگر سماجی مسائل پر بھی بات کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ایک پختون لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد پاکستان واپس آتی ہے۔اس میں مرکزی کردار ارمینہ رانا خان، بلال اشرف اور علی رحمان خان نے ادا کیے ہیں.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…