جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عامر خان نے رنبیر کپور کا باپ بننے سے انکار کر دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پکارے جانے والے عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ان کے والد سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا ۔ اس قبل وہ یہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر چکے تھے مگر شوٹنگ شروع ہونے سے چند روز قبل ہی انہوںنے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے ۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میںرنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کریں گے ، راجو ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنجے دت کی پوری زندگی دکھائی جائے گی ۔ جبکہ عامر خان نے کہانی پڑھنے کے بعد سنیل دت یعنی رنبیر کپور (سنجے دت ) کے والد کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی مگر اب عامر خان نے مصروفیا ت کی بنا پر یہ کردار ادا کرنے سے معذرت ظاہر کی ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ جو چند روز میں شروع ہونے والی تھی اب تاخیر کا شکار ہو جائے گی ۔ اس فلم میں کسی اداکارہ کا نام ابھی تک نہیں بتایا گیا مگر کچھ رپورٹس کے مطابق سونم کپور اس فلم میں رنبیر کے مقابل نظر آئیں گی ۔ واضح رہے کہ سونم اور رنبیر نے فلم نگری میں ایک ساتھ فلم سانوریا کے ساتھ قدم رکھا تھا جس کے بعد ان دونوں نے کوئی فلم نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…