بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ میں پاکستانی اداکارائوں کو کیوں کاسٹ کیا جاتا ہے؟ بھارتی فلمسازوں کے حیران کن انکشافات

datetime 1  ستمبر‬‮  2016 |

بھارتی فلم نگری میں حال ہی میں بے شمار پاکستانی چہروں نے انٹری ماری ہے ۔ ان میں ایک بڑی تعداد پاکستانی اداکارائو ں کی بھی ہے ۔ پاکستانی اداکارائوں کو بالی وڈ میں کاسٹ کیوں کیا جاتا ہے ؟ یہ سوال اکثر ناظرین کے ذہن میں گھومتا ہے ۔ اس سوال کا جواب بالآخر بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں میں شائع کیا ہے ۔ بھارت میں پاکستانی اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ماہرین سے اس بارے میں رائے لی اور چند بنیادی وجوہات کی نشاندہی کی ہے ۔

نئی کشش
بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی اداکارائوں کو کاسٹ کرنے کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ سینما سکرین پر نیا پن لے کر آتی ہیں کیوں کہ اس سے قبل بھارتی ناظرین نے ان اداکارائوں کو ڈرامے یا کسی اشتہار میں نہیں دیکھا ہوتا تو ان کا انداز اور ان کی چہرہ سکرین پر ایک نیا پن لے کر آتا ہے جو ناظرین دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔

صلاحیت اور خوبصورتی کا امتزاج
بھارتی فلم انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق پاکستانی اداکارائیں خوبصورتی اور صلاحیت کا بہترین امتزاج ہوتی ہیں اور ان میں اداکاری کا جوہر قدرتی طور پو موجود ہوتا ہے ۔

پروفیشنل اپروج اور کم ناز نخرے
بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک مشہور فلم ساز نے نام چھپانے کی شرط پر جریدے کو بتایا کہ بیشتر بھارتی اداکارائوں کے مقابلے میں پاکستانی اداکارائیں بہت زیادہ پروفیشنل ہونے کے ساتھ بے حد باصلاحیت بھی ہوتی ہیں ۔ وہ زیادہ ناز نخرے بھی نہیں دکھاتیں اور نہ ہی غیر ضروری مطالبات کر کے فلم سازوں کو مشکلات کا شکار کر تی ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ وقت کی پابند بھی ہوتی ہیں جس کے باعث ان کے ساتھ کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔

بہتر زبان
بالی ووڈ اداکارائوں کے مقابلے میں پاکستانی اداکارائوں کا زبان پر زیادہ عبور ہوتا ہے اور وہ بہت سی بھارتی اداکارائوں کےمقابلے میں زبان اور الفاظ کی ادائیگی بہتر انداز میں کرتی ہیں اس معاملے میں ان کا موازانہ بھارتی اداکارائوں سے نہیں کیا جا سکتا۔

نئے ٹیلنٹ کی تلاش
بھارتی فلم انڈسٹری کے ناقد ترن آدرش کا کہنا ہے کہ ہر فلم ساز یہ حق رکھتا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کہانی اور اس موڈ کے مطابق کردار کا انتخاب کرے اور اس سلسلے میں بہترین کردار ادا کرنے کے قابل افراد کو تلاش کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نے اس معاملے میں بہت زیادہ سہولت پیدا کر دی ہے اور ہم سیٹیلائٹ پر ان اداکارائوں کا کام دیکھ کر جان لیتے ہیں کہ کون کتنا با صلاحیت ہے ۔

بھارتیوں کے مقابلے میں بہتر کردار
رئیس فلم کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیہ نے اس سلسلے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اداکار کو کاسٹ کرتے ہوئے اس کے اسٹار امیج پر توجہ مرکوز کرنا درست نہیں ہے ۔ بلکہ فلم ساز کو کردار پر توجہ دینی چاہئے جو اداکار کردار اور اپنی شخصیت کو رول کے مطابق ڈھال سکے وہی بہترین اداکار ہوتا ہے اور پاکستانی اداکارائوں میں یہ قدرتی صلاحیت موجود ہے جو ہمیں ماہرہ خان میں بھی نظرآئی جس کی وجہ سے انہیں کئی بھارتی اداکارائوں پر ترجیح دے کر کاسٹ کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…