ممبئی(آئی این پی)بولی وڈ کے معروف اداکار ہرتیک روشن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘قابل’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق جب سے قابل کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ،ہرتیک کے ساتھ مسائل شروع ہوگئے ہیں،اور اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ہرتیک شدید قسم کے بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں ،بخار کے ساتھ ہرتیک کو نزلہ زکام بھی ہوگیا ہے،لہٰذا وہ فلم کے سیٹ سے ‘لاپتہ’ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیٹ سے’ کرش’کی غیر حاضری کے باعث فلم کے پروڈیوسر کو بہت بھاری نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے،(تقریباً 12 لاکھ روپے روزانہ)اس سے قبل جب ہرتیک سیٹ پر موجود ہوتے تھے تو کافی تھکے ہوئے اور غصے میں نظر آتے تھے۔اچانک ہرتیک سیٹ سے ایسے غائب ہوئے کہ کوشش کے باوجود لوگوں کا ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے،نہ وہ فون اٹھا رہے ہیں،اور نہ کسی سے مل رہے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہرتیک کی فلم ‘موہن جو داڑو’ریلیز ہوئی ہے لیکن یہ فلم لوگوں سے خاص پزیرائی حاصل نہ کر سکی۔
ہرتیک روشن اچانک ’’لاپتہ‘ ‘ہوگئے۔۔۔ پروڈیوسرز کو بھاری نقصان کا سامنا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































