منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ کیف کے ساتھ بڑا ہاتھ ہوگیا ۔۔۔! باربی ڈول سخت پریشان

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ نگری میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف اور کپور خاندان کے چشم و چراغ رنبیر کپور کے درمیان تلخیاں مزید بڑھتی جارہی ہیں اور خاص طور پر ادکارہ رنبیر کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہونے کے بجائے اس میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے تاہم اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ ادکارہ رنبیر کپور کے دہرے معیار سے دلبرداشتہ ہوچکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کی خوب تعریفیں کی تھیں جس کے بعد یہی گمان کیا جارہا تھا کہ بالی ووڈ کی چاکلیٹی جوڑی کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور دونوں ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اس وقت تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب رنبیر نے کترینہ کے پرسنل میسجز اپنے دوستوں کو دکھائے اور ان کا خوب مذاق اڑایا اوراس بات کا علم جب ادکارہ کو ہوا تو وہ ایک مرتبہ پھر مایوس ہوگئیں۔صحافیوں نے جب کترینہ سے رنبیر کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اس کا جواب دینے کے بجائے بات کو گھما دیا اور یہی تاثر دیتی رہیں کہ انہیں اب اس میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم کترینہ کیف کے اس رویہ کی وجہ وہی موبائل فون پیغامات بتائے جاتے ہیں جو رنبیر نے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…