جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان کی فلم’’ رئیس‘‘ میں سنی لیون کی جگہ ختم

datetime 18  جولائی  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں ماہرہ خان کی ڈیبیو فلم رئیس کو بنانے والوں کو لگتا ہے کہ اس بات کا مکمل یقین ہے کہ پاکستانی باکس آفس پر ماہرہ لوگوں کو سینماگھروں میں کھینچ کر لاسکیں گی۔فلم رئیس کے پروڈیوسرزفرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے فیصلہ کیاہے کہ ماہرہ کی بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی فلم ’’رئیس ‘‘جس میں وہ ان کی بیوی کا کردار نبھارہی ہیں پاکستان میں سنی لیون کے آئٹم سانگ کے بغیریہ فلم 26 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔ایشین ایج کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کی بولی وڈ ڈیبیو کو پاکستان میں بغیر آئٹم نمبر کے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم کا یہ آئٹم نمبر سنی لیون نے کیا ہے۔چونکہ فلم رئیس میں 1980 کی دہائی کو دکھایا گیا ہے اسی لیے اس میں ایک ایسے گانے کی ضرورت تھی جو اس دور کا نظر آئے اور یہی وجہ ہے کہ فلم ساز نے اسی دور کی مشہور فلم قربانی کا مقبول گانا’’ لیلیٰ او لیلیٰ‘‘ کو شامل کیا ہے۔
اس میں سنی لیون شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی۔فلم سازوں کے قریبی ذرائع کے مطابق فلم بنانے والوں کو لگ رہا ہے کہ سنی لیون کا گانا پاکستانی ناظرین کے لیے کچھ نامناسب ہوسکتا ہے، چونکہ ماہرہ خان کی وجہ سے رئیس کا ایک پاکستانی کنکشن ہے جبکہ اس کا مرکزی کردار بھی ایک مسلم کاروباری شخصیت کا ہی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ آئٹم نمبر فلم کے اسکرپٹ میں کافی تاخیر سے شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ رئیس میں مصالحے کو بڑھانا تھا ہر ایک یعنی شاہ رخ خان، ڈائریکٹر راہول ڈھولکیہ، پروڈیوسرز فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کو لگ رہا تھا کہ فلم کو ایک زبردست آئٹم نمبر کی ضرورت ہے، اور اس طرح سنی لیون سامنے آئیں۔فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایک گینگسٹر بنیں ہیں جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔یہ فلم 26 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…