بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بیوی کو خوش کرنے کیلئے شوہر کا ایسا اقدام کہ سب ہی دنگ رہ گئے

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کی فلم سلطان نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی اور کمائی کے بھی ریکارڈ بنا رہی ہے۔ایک خبر کے مطابق بھارتی شہر ہماچل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لئے فلم سلطان کا پورا شو ہی بک کروالیا اور دونوں شوہر بیوی نے تھیٹر میں فلم کا لطف اٹھایا۔رپورٹس کے مطابق اس شخص کا نام شنکر مسافر ہے اور یہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور کا رہنے والا ہے، اس شخص نے فلم ریلیز کے ایک دن پہلے ہی سنیما گھر کے پورے 120 سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کر لی تھی۔اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سلمان کی بڑی فین ہے اسی لئے اس نے بیوی کو خوش کرنے کے لئے پورا تھیٹر بک کروا لیا۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کیا ہیں، فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں ہیں۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی کہانی پر یہ فلم مبنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…