نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر رتیش دیش مکھ نے کہاہے کہ میری زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے کہ میں اپنی بیوی جلینیا ڈی سوزا کے ساتھ مراٹھی فلم میں کام کروں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق رتیش دیش مکھ نے مراٹھی فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد اپنی بیوی اور پسندیدہ اداکارہ جلینیا ڈی سوزا کے ساتھ مراٹھی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے اور مجھے امید ہے کہ میری یہ خواہش جلد پوری ہو گی ،ایسا اس لئے بھی ہے کیونکہ جلینیا میری بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ میری پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں ۔رتیش نے کہا کہ جلینیا کے ساتھ مراٹھی فلم میں کام کرنے کا بڑا مزہ آئے گا ،وہ کئی زبانوں میں بننے والی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور انہیں مراٹھی فلموں کا تجربہ بھی ہے جبکہ جلینیا کے ساتھ مراٹھی فلم میں کام کرنا میرا خواب بھی ہے جو جلد پورا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ مراٹھی فلم انڈسٹری کی ترقی سے بہت خوش ہیں اور میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ مراٹھی فلم انڈسٹری بھی پنپ رہی ہے ،میرے پاس اس وقت تین مراٹھی فلمیں ہیں جنہیں پا کر میں بہت خوش ہوں ۔
بالی ووڈ کی معروف ترین جوڑی کی انوکھی خواہش، میاں بیوی ایک ساتھ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ خود بتا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان



















































