جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

فلم نگری پر سوگ طاری, اہم ترین شخصیت انتقال کر گئے

datetime 5  جولائی  2016 |

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زیر علاج 76 سالہ ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر عباس کیارستمی انتقال کر گئے ہیں۔عباس کیارستمی پیرس میں کینسر کے لعاج کے لیے گئے ہوئے تھے۔عباس 1979 میں ایران میں انقلاب کے بعد ایران ہی میں رہے اور انھوں نے 40 فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنائیں۔ 1997 میں ان کو اپنی فلم ٹیسٹ آف چیری کے لیے کانز فلم فیسٹیول کا بلند ترین ایوارڈ ’پالما ڈور‘ ملا۔انھوں نے اپنی آخری دو فلمیں ایران سے باہر بنائیں۔عباس واحد ایران فلم ڈائریکٹر تھے جن کو کانز میں پالما ڈور ایوارڈ ملا۔ان کی فلم ٹیسٹ آف چیری ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ایسے شخص کو تلاش کر رہا ہے
جو اس کو خودکشی کے بعد دفن کرے۔ اس فلم میں اس وقت ایرانی مذہبی رویوں کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ان کی ایک اور فلم ’ٹین‘ بھی پام ڈی اور ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھی۔ یہ فلم ایک گاڑی میں دو ڈیجیٹل کیمرے نصب کر کے بنائی گئی تھی۔ اس فلم میں ایک خاتون تہران میں گاڑی چلاتے ہوئے مختلف مسافروں کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں اور ایرانی معاشرے میں خواتین کے کردار کے بارے میں سماجی ایشوز کو اجاگر کیا گیا۔عباس نے 2005 میں برطانوی ڈائریکٹر کین لوچ اور اطالوی ہدایتکار ارمانو اولمو کے ساتھ مل کر تین حصوں پر مشتمل فلم ٹکٹ بنائی۔عباس کے انتقال پر نیو یارک کے سینما میگزین دا فلم سٹیج نے ٹوئٹ کیا کہ ’دنیا نے بہترین ہدایتکار کھو دیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…