جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

نصیر الدین شاہ نے بھارتی ایکٹنگ۔۔۔! ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 5  جولائی  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بولی وڈ اسٹار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت میں تمام اداکاری سکھانے والے اسکول فراڈ ہیں۔ایکٹنگ اسکولز سے متعلق بعض تجربہ کار اداکار سمجھتے ہیں کہ یہ کسی بھی شخص کی شوبز کے شعبے میں مضبوط بنیاد رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں تاہم چھیاسٹھ سالہ اداکار نصیرالدین شاہ نے ایکٹنگ اسکول سے متعلق تلخ الفاط استعمال کرتے ہوئے اس سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔اپنے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ بھارت میں ایکٹنگ سکھانے والا کوئی ٹیچر موجود نہیں ہے تاہم جو یہ کام کررہے ہیں ،وہ فراڈ ہیں اور بچوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی طویل عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بدقسمتی کی بات ہے۔
اپنے انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے دیگر کئی معروف بولی وڈ اداکاروں کا حوالہ دیا اورکہا کہ امیتابھ بچن،دلیپ کمار اور کمال حسن نے اداکاری ایکٹنگ اسکول میں نہیں سیکھی۔ان کا کہنا تھا کہ جوشخص بھی اداکاری کا جنون رکھتا ہے ،وہ یہ خود بھی سیکھ سکتا ہے تاہم نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ ایکٹنگ اسکولز میں جانا سیکھنے کے میلان میں اضافے کا سبب ضرور بنتا ہے۔اپنے متعلق بتاتے ہوئے نصیرالدین شاہ کا اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں ایکٹنگ سیکھی ہے کیونکہ انکو اسکی طلب تھی اور اس سے ان کو بہت سی حقیقتیں جاننے کا موقعہ بھی ملا



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…