ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ ادا کار عامر خان نے کہاہے کہ ان کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ان سے بڑے سپر اسٹارز ہیں۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’دنگل‘ کا پوسٹر ریلیز کیا جس کی تقریب کے دوران جب ان سے سلمان اور شاہ رخ کے اسٹارڈم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو عامر خان نے کہاکہ جب سلمان اور شاہ رخ کمرے میں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کوئی اسٹار آیا ٗمجھ میں یہ خصوصیات موجود نہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ دونوں اداکاروں سے پیچھے ہیں اور سلمان، شاہ رخ ان سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔عامر خان اپنی فلم ’دنگل‘ میں مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔’دنگل‘ رواں سال 23 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔