لاہور ( این این آئی)چوہدری نثار سے اپیل،جواب پرقندیل بلوچ کے ہوش اُڑ گئے،وفاقی وزارت داخلہ نے ماڈل قندیل بلوچ کی طرف سے دائر سرکاری سکیورٹی کی درخواست مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پران کے پاسپورٹ کی نقل سمیت دیگر قانونی دستاویزات منظرعام پرآنے اورمبینہ طورپردھمکی آمیز ٹیلی فون کالز کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو سکیورٹی کے لیے تحریری درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قندیل بلوچ کو سرکاری سکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ قندیل بلوچ نے گزشتہ ہفتے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسی فون کالز اور ای میل موصول ہوئی ہیں جن میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اس لئے وہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان، سیکریٹری داخلہ سے اپیل کرتی ہیں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔