ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ میں مصروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے پاس اب بالی ووڈ فلموں کے لیے وقت نہیں ‘ بالی ووڈ فلموں کو بائے بائے کہہ دیا ۔ بھارتی جریدے کے مطابق اداکارہ پریانکا نے کہا کہ بہت سے ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جو 2 یا 3 سال تک فلمیں نہیں کرتے اور میرا نہیں خیال کہ اگر شائقین مجھے بالی ووڈ فلموں میں نہیں دیکھیں گے تو وہ مجھے بھول جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ مجھے صرف اسکرین پر نظر آنے کے لیے کوئی ہندی فلم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘ بھی اگلے سال موسم گرما میں ریلیز ہوجائے گی۔ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ان کی ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘ کو ہندوستان میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائیگا اور فلم کی پوری ٹیم ہندوستان آئیگی۔