حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سوانح حیات منظر عام پر آگئیہے،پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ملکہ نے کتاب میں اپنی شادی سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں۔ آگ سے گذرنے والی آزمائش کی طرح گذرنا پڑا،شادی والے دن کڑا امتحان دینا پڑا،یہ انکشافات کئے ہیں بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی ملکہ ثانیہ مرزا نے اپنی سوانح حیات میں۔ آٹو بائیوگرافی Ace Against Odds میں ثانیہ لکھتی ہیں کہ چھ برس پہلے یعنی اپریل دوہزار دس میں شعیب ملک سے شادی کیموقع پر میڈیا ان کے تعاقب میں تھا،ثانیہ لکھتی ہیں کہ نکاح کا دن ان کا زندگی کا اہم دن تھا،انہوں نے بھاری سرخ جوڑا پہن رکھا تھا۔ حیدر آباد کے لگژریہوٹل میں نکاح کی تقریب تھی،وہ تیار ہو کر گھر سے نکلیں توان کی ذاتی گاڑی کے پیچھے میڈیا کی فوج موجود تھی۔پاپارازی اورکسی بھِی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے انہوں نے ہوٹل کیمرکزی دروازے کے بجائے پچھلے دروازے سے انٹری دی جو کچن سے ہو کر جاتا تھا۔ثانیہ لکھتی ہیں کہ ایسی انٹری شاید ا آج تک کسی بھِی دلہن نے نہ دی ہو،لیکن ایڈونچر سے بھرپوراس تقریب کی ہیپی اینڈنگ ہوئی۔