بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کترینہ کیف نے فیصلہ کر لیا

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اب شاید سوشل میڈیا کی اہمیت کا اندازہ ہونے لگا ہے جس کے بعد انہوں نے بھی اب دیگر فلمی ستاروں کی طرح سوشل میڈیا میں فعال ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف 16 جولائی کو 33 برس کی ہوجائیں گی۔کترینہ کیف سوشل میڈیا پر باقاعدہ انٹری 16 جولائی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر دیں گی اور مداحوں سے بات چیت کے دوران اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘بارباردیکھو’’ کی تشہیر کریں گی۔دنیا کے دیگرشعبوں کی طرح بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اورانہیں مختلف معاملات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، اس سے ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی فلموں کی تشہیر بھی ہوتی ہے لیکن کچھ فلمی ہستیاں اب بھی سوشل میڈیا سے دور ہیں جن میں کترینہ کیف بھی شامل ہیں تاہم اب انہوں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باربی ڈول کترینہ کیف نے بھی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا ہے، اب وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس بنائیں گی، ان اکاؤنٹس کو وہ ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی، پہلے مرحلے پر وہ فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائیں گی جس کے بعد وہ ٹوئٹر پررونمائی دیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…