ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان نے اپنے دوست شاہ رخ خان کی اداکاری کا مذاق اڑانے والوں کوخبردار کردیا۔بالی ووڈ کے حکمران خانز شاہ رخ خان اور سلمان خان کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے یہی نہیں دونوں اداکارایک دوسرے کی فلموں کی تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ تقریبات میں تعریف کرتے نظر آتے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں دونوں اداکار ممبئی کی سڑکوں پر ایک ساتھ سائیکلوں پر مٹر گشت کرتے نظر آئے تھے جس کے بعد اب سلو میاں نے کنگ خان کوتنقید کا نشانہ بنانے والوں کو خبردار کردیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے قریبی دوست اور فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید کرنے والوں کو اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ کے ڈائیلاگ کے ذریعے خبردار کیا ہے، فلم میں دبنگ خان پہلوان کا رول ادا کر رہے ہیں اور ایک ڈائیلاگ میں ان کے کوچ سلمان خان سے کہتے ہیں کہ ’’ تو یہاں پہلوانی کرنے آیا ہے یا رومانس، کیا خود کو شاہ رخ خان سمجھا ہے ‘‘ جس کے جواب میں سلو میاں کہتے ہیں شاہ رخ خان کا مذاق مت اڑاؤ! مجھے بہت پسند ہیں جب وہ لڑکی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کے دیکھے ہیں نا تو اندھی لڑکی بھی پٹ جاتی ہے۔دوسری جانب سلو میاں کا شاہ رخ خان سے متعلق ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگیا ہے جسے 3 دن میں کئی لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ فلم 6 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔