اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ڈمپل گرل پریتی زنٹا بھارتی میڈیا پرآگ بگولہ ہوگئیں

datetime 29  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی میڈیا کو غلط افواہیں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔بالی ووڈ اداکارہ اپنے قریبی دوست سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد امریکا میں خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں لیکن جب تک وہ بھارت میں تھیں تو آئے روز بنتے بگڑتے معاشقوں اور شادی سے متعلق خبروں کے باعث میڈیا کی زینت بنتی رہیں جس کے باعث انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا یہی وجہ ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے مداح کے جواب میں اداکارہ پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ پیسے لے کر خبریں بنانا کسی بھی صورت صحافت کے لیے ٹھیک نہیں ہے جب کہ لفافا جرنلزم حقیقی معنوں میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں کینسر کی طرح پھیل چکا ہے جس سے بھارتی میڈیا کی سالمیت بری طرح متاثر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے حال ہی میں اپنے قریبی امریکی دوست سے لاس اینجلس میں شادی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…