جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

شردھا کپور اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین گلوکارہ بھی ہیں، فرحا ن اختر

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ اداکار فرحا ن اختر کا کہنا ہے کہ شردھا کپور اداکارہ ہونے کے ساتھ بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔فرحان اختر نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں کو بتایا کہ اداکارہ کی آواز بے حد سریلی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شردھا کپور نے انکی نئی آنے والی فلم ”راک آن 2“ کے لئے تین جبکہ انھوں نے خود 4گانے ریکارڈ کرائے ہیں۔41سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ شردھا کپور کی خوبصورت آواز نے نا صرف مجھے بلکہ شنکر مہادیون ، احسان اور لوئے کو بھی حیران کر دیا تھا۔واضح رہے فرحان اختر اور شردھا ”راک آن 2“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔فرحان اختر نے بتایا کہ انکا اداکارہ کے ساتھ کام کا تجر بہ انتہا ئی شاندار رہا۔راک آن ٹو2008ءمیں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”راک آن “ کا سیکوئیل ہے۔راک آن ٹو کی کاسٹ میں فرحان اختر ، ارجن رامپال، شردھا کپور ، پراچی ڈیسائی اور پورب کھولی کے نام شامل ہیں۔ بھاگ ملکھا بھاگ سٹار کی ”راک آن 2“ آئندہ سال نومبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…