ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں

datetime 29  مارچ‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے سکولز میں طالب علموں کے تحفظ کیلئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن سکولز پنجاب قیصر رشید کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پنجاب حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کی مکمل ذمہ دار ہے اس سلسلے میں 20 اور 21 فروری کو سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تفصیلی ہدایات جاری کی تھیں، یاد دہانی کے طو رپر دوبارہ توجہ دلائی جا رہی ہے، ان ہدایات کے تحت سکولز کے اوقات کار میں طالب علموں اور اساتذہ کرام کا تحفظ انتہائی اہم اور ضروری ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولز میں موجود مکمل خطرناک اور جزوی خطر ناک بلڈنگز کے اطراف حفاظتی باڑ اور تار وغیرہ ضرور لگائیں۔

ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن سکولز پنجاب نے مراسلے میں مزید کہا کہ سکول اوقات کار کے دوران کوئی بھی فرد مکمل خطرناک اور جزوی خطر ناک بلڈنگز کی طرف نہ جائے اور ان عمارتوں تک رسائی مکمل بند ہو، علاوہ ازیں سکول میں ہونے والے تعمیراتی کام کے اطراف بھی حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی استاد یا ملازم کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ سکول اوقات میں حفاظتی تدابیر کی آ گاہی دیتا رہے، کسی بھی لاپرواہی یا نقصان کی صورت میں متعلقہ سی ای او ز، ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور سربراہ ادارہ جات ہی ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…