اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

الیانا ڈی کروز نے جیکی چن کی ”کنگ فویو گا“ میں کترینہ کی جگہ لے لی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے فلم ”کنگ فو یوگا“ میں ایشیا کے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کے مدمقابل ایک بڑا کردار حاصل کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ”کنگ فو یوگا“ میں اس کردار کے لیے پہلے کترینہ کیف کو سائن کیا گیا تھا مگر انھوں نے اپنی دوسری فلمیں مصروفیات کی بنا پر کام کرنے سے انکار کردیا جس پر ہدایتکار سٹینلے ٹانگ نے ان کی جگہ الیانا ڈی کروز کو کاسٹ کرلیا ہے اور وہ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔واضح رہے کہ جیکی چن پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کررہے وہ اس سے پہلے ملیکہ شیراوت کے ساتھ فلم ”میتھ“ میں کام کرچکے ہیں مگر اس فلم میں ملیکہ شیراوت کا کردار مختصر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم ”برفی“ کی اداکارہ الیانا کا کردار اس فلم میں ملیکہ کی ”میتھ“ کے مقابلہ میں زیادہ ہے اور اس کے آغاز سے آخر تک نظر آئیں گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیانا فلم میں کچھ ایکشن مناظر یا اسٹنٹس بھی کرتی نظر آئیں گی اور یہ مناظر جیکی چن کی ہدایت اور نگرانی میں عکسبند کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونو سود بھی اس فلم میں وِلن کا کردار نبھا رہے ہیں اور وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی ہیں۔اس سلسلہ میں کہا گیاہے کہ ہرتیک روشن نے بھی”کنگ فو یوگا“ میں کام کی حامی بھرلی تھی مگر آخری وقت پر ان کے انکار سے فلمسازوں کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے ہرتیک کی جگہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کو کاسٹ کرلیا۔ وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…