لاہور (نیوز ڈیسک)آئی ٹی ماہرین نے انڈرائیڈ فون صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک گانے سے دنیا بھر کے ایک ارب اینڈرائیڈ فونز کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو خبردار کیا کہ اس وقت دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد فون اور ٹیبلٹ سیکیورٹی رسک پر ہیں ، صارفین آڈیو ، ویڈیو سننے یا دیکھنے کے سلسلے میں احتیاط سے کام لیں۔ماہرین کے مطابق وائرس ویڈیو یا آڈیو بگ کی صورت میں آ سکتا ہے جس کو آن کرتے ہی ہیکرز اینڈرائیڈ فون میں موجود اہم ڈیٹے اور دیگر سیٹنگز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔صارفین کو خبردار کیا گیا کہ ایم پی تھری یا ایم پی فور فائل کھولتے وقت احتیاط سے کام لیں ، زمپریئم لیب کے ماہرین نے بتایا کہ وائرس Stagefright 2.0 کسی بھی صورت میں موبائل میں خرابی پیدا کر سکتا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ کافی شاپس اور دیگر چھوٹے مقامات کا وائی فائی انٹرنیٹ استعمال کرنے سے ہیکرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اس لیے صارفین احتیاط سے کام لیں۔