اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قائد اعظم کی بیٹی بننے پرفخر ہے ‘ ونیزہ احمد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ جب میں کالج میں تھی تو اسی وقت میں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی اور 20سال کے عرصے کے دوران ماڈلنگ کے ساتھ چند ایک ڈرامہ سیریلز میں اداکاری بھی کی ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر حادثاتی طور پر شوبز کی دنیا میں آگئی ۔ میں اداکاری زیادہ دیر تک نہیں کر سکی کیونکہ میں ماڈلنگ کے ساتھ ایک نوکری بھی کرتی تھی جس کی وجہ سے میں اداکاری کے لئے مسلسل وقت نہیں نکال سکتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر بننے والی فلم ” جناح “ میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کیا اور یہ میری پہلی اور آخری تاریخی فلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل میری زیادہ توجہ ڈریس ڈیزائننگ کی جانب مرکوز ہے ۔ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا ۔ ایک سوال ک جواب میں ونیزہ احمد نے کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ عمران خان کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں ، ہمیں سیاستدانوں کی نہیں بلکہ ایک اچھے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کو جہالت ، کرپشن اور نا انصافی جیسے اندھیروں سے نکالے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…