اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ذاتی زندگی میں تانک جھانک برداشت نہیں‘ رنبیر کپور

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور انٹرویو کے دوران کام کے بجائے ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھے جانے پر شدید برہم ہوگئے اور انہوں نے کام کے بجائے ذاتی زندگی سے متعلق بات کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہارکیا۔بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈو کون کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے تک میڈیا کی زینت بنیں رہیں جب کہ ڈمپل گرل سے علیحدگی کے بعد اب سلمان خان کی سابق محبوبہ اور بالی ووڈ کی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں تاہم اب اسکینڈل کنگ رنبیر کپور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے جانے پر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔اداکار رنبیر کپور کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلموں میں اپنا کردار نبھانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرتا ہوں جس پر لوگوں کو میری ذاتی زندگی کے بجائے کام کے بارے میں پوچھنا چاہئے جب کہ مجھ سے دپیکا سے متعلق ہر وقت پوچھا جاتا ہے جو کہ غیر مناسب عمل ہے تاہم میں چاہتا ہوں مجھ سے میرے کام کے بارے میں پوچھا جانا چاہئے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈو کون فلم”تماشا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…