اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم ساز سنجے گپتا نے ایشوریا رائے کو فلم کا ہیرو قراردیدیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نئی فلم ”جذبہ“ میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار عرفان خان ہیں لیکن اسے بنانے والے بالی ووڈ فلم ساز سنجے گپتا نے ایشوریا رائے کو فلم کا ہیرو قرار دیا ہے۔سنجے گپتا نے اس سے قبل مردوں پر مبنی فلم ’کانٹے‘ بنائی تھی اور اس بار انہوں نے اپنی فلم ’جذبہ‘ میں خواتین کو زیادہ اہمیت دی ہے۔بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے سنجے گپتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بولی وڈ کے متعدد مضبوط اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے جس میں سنجے دت، جان ابراہم شامل ہیں لیکن اداکارہ ایشوریا رائے بھی کسی ہیرو سے کم نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشوریا رائے کے ساتھ فلم کے سیٹ پر کام کرنا نہایت آسان ہے۔ان کے مطابق ایشوریا رائے اصولوں پر عمل کرنے والی اداکارہ ہیں۔فلم”جذبہ“ میں اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا ہے جس کی بیٹی کو اغوا کرلیا جاتا ہے جس کے بعد اداکار عرفان خان ان کی مدد کرتے ہیں۔اداکارہ ایشوریا رائے فلم ’جذبہ‘ میں 5 سال کے وقفے کے بعد اداکاری کریں گی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…