اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شروتی ہاسن کا ابھیشک کےساتھ فلم میں کام سے انکار

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوڈ یسک )شروتی ہاسن جنھیں کچھ عرصہ قبل ”ہیرا پھیری 3“ میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، نے اب فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس سلسلہ میں شروتی ہاسن کے ترجمان نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروتی ہاسن اس وقت دو ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ تین تامل فلموں میں کام کررہی ہیں اور ان کے پاس ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم کرنے کے لیے وقت نہیں ہے اس لیے وہ ”ہیرا پھیری3“ میں کام نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے کہ ہیرا پھیری سلسلہ کی اس تیسری فلم میں ابھیشیک بچن کے علاوہ پریش راول،سنیل شیٹی، جان ابراہم، ایشا گپتا اور نیہا شرما مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔دوسری طرف شروتی ہاسن اس وقت دو بالی ووڈ فلموں نشکانت کامت کی ”راکی ہینڈسم“ اور تگمانشو ڈھولیا کی ”یارا“ کے علاوہ تامل فلم ” پلی“ میں وجے، ویدلام “ میں اجیت اور ”سنگھم 3“ میں سوریا کے مدمقابل مرکزی کردار نبھارہی ہیں اور ان میں سے تین فلموں کو رواں برس جب کہ دو کو اگلے برس سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا جاچکا ہے اور شروتی ان دنوں اپنی ان تمام فلموں کی شوٹنگز ختم کروانے میں مصروف ہیں۔دریں اثنا شروتی ہاسن نے بھی تامل فلم ”پلی“ کی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ”ہیراپھیری3“ چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سنیل شیٹی، جان ابراہم اور پاریش راول جیسے اداکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا افسوس ہو رہا ہے اور انھیں امید ہے کہ اس فلم کو چھوڑنے سے ان کے بالی ووڈ میں کیریئر پر کوئی اثر

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…