بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلموں کا بہتر بزنس خوش آئند ہے‘ ساشا آغا

datetime 27  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ و ماڈل ساشا آغا نے کہاہے کہ عیدالفطر پر سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کی نمائش کے باوجود پاکستان کی فلموں کا اچھا بزنس کرنا خوش آئند ہے۔فلم انڈسٹری اوراس میں کام کرنے والے نوجوان فنکار اور دیگر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساشا نے کہاکہ اگرپاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کی بات کریں تو عیدالفطرکے موقع پر ملک بھر میں فلموں کا زبردست بزنس ہوتا تھا۔اس مرتبہ دوبارہ سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے کی اطلاع میرے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے۔ دوسری جانب سلمان خان جیسے بڑے اسٹارکی فلم کی نمائش کے باوجود پاکستانی فلموں کا بہتر بزنس کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھے موضوعات کے ساتھ میوزک، لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فلم کی کامیابی کیلئے ضروری ہے۔پاکستان سے کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…