راولپنڈی(نیوزڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد معروف ماڈل ایان علی کیخلاف مقدمے کی سماعت ا?ج پیر27جولائی کو ہوگی۔ایان علی 4 ماہ گرفتار رہنے کے بعد آج جیل کے قیدی کے بجائے ا?زاد حیثیت سے خود عدالت پیش ہوںگی،ملزمہ کی پیشی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ماڈل اڈیالہ جیل سے مجموعی طور پر16بار عدالت پیش ہوئی، ملزمہ کے خلاف ا?ج کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کی جائیگی جبکہ ملزمہ کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں نیا مقدمہ درج کرنے کی کسٹم انٹیلی جنس کی درخواست کی سماعت بھی ہوگی۔کسٹم عدالت کے جج موسم گرما کی چھٹیوں پر ہیں، اس لیے ملزمہ کوآج ڈیوٹی جج بینکنگ عدالت صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیا جائیگا، ڈیوٹی جج نگران جج ہونے کے باعث کوئی کارروائی نہیں کر سکیں گے اسلیے سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگی۔ وکلا ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ کسٹم جج نہ ہونے کے باعث ملزمہ کی طرف سے عدالت پیش ہونے کا امکان بھی کم ہے،علاوہ ازیں ایان علی 30جولائی کو اپنی 25ویں سالگرہ منائیں گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس















































