بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو پیغام،بھارت میں سلمان خان کے خلاف انتہا پسندوں کے مظاہرے

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)مبینہ دہشت گردکی پھانسی روکنے کی اپیل،نوازشریف کو پیغام،بھارت میں سلمان خان کے خلاف انتہا پسندوں کے مظاہرے،تفصیلات کے مطابق معروف اداکار سلمان خان کی جانب سے ممبئی حملوں کے مبینہ دہشت گردکی پھانسی روکنے کی اپیل اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو براہ راست پیغام دینے پربھارت میں سلمان خان کے خلاف ہندوانتہا پسندوں نے مظاہرے شروع کردیئے ہیں،مظاہرین سلمان خان کے ممبئی میں سلسلہ وار دھماکوں کے الزام میں گرفتار سزائے موت کے ملزم یعقوب میمن کی پھانسی روکنے کی اپیل پر شدید اشتعال میں ہیں واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ممبئی حملوں میں مجرم قرار دیئے جانے والے یعقوب میمن کی پھانسی روکنے کی اپیل کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ٹویٹرپر1993 میں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ واردھماکوں کے الزام میں یعقوب میمن کی پھانسی روکنے کی اپیل کی ہے جن کو 30 جولائی کو پھانسی دی جانی ہے تاہم ملزم کا بھائی ٹائیگر میمن بھی مفرور ہے۔سلمان خان نے اپنے بیان میں مفرور ملزم یعقوب میمن کے بھائی ٹائیگر میمن کو سامنے ا?نے کے لیے کہا تھا اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بھی درخواست کی کہ اگر ٹائیگر ان کے ملک میں ہو تو بتا دیں۔ سلمان خان نے کہا کہ ایک بے قصور کو پھانسی دیا جانا پوری انسانیت کا قتل ہے تاہم شوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کے کہنے پر اپنے ٹویٹر پیغامات کو ہٹا دیا۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یعقوب میمن بے گناہ ہیں یا نہیں لیکن وہ ججز کے فیصلے سے بھی متفق ہیں۔واضح رہے کہ یعقوب میمن کو 2007 میں بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی جسے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے تاہم صدر جمہوریہ نے بھی یعقوب میمن کی رحم کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…