ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے سلمان خان نے وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کردی

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے 1993میں ہونیوالے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم یعقوب میمن کو پھانسی نہ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہاکہ اصل مجرم ٹائیگر میمن کو پکڑکراسے پھانسی پر لٹکایاجائے۔انہوں نے اپنی حکومت اور ایجنسیوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے درخواست کی کہ اگر یہ آپ کے ملک میں ہے تو مہربانی کرکے اطلاع کردیجئے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے لکھاکہ ٹائیگرمیمن کو پکڑیں اور اسے پھانسی دیں ، اس کے بھائی کو نہیں ، ٹائیگر کدھر چھپاہے؟ ہے کوئی ٹائیگر، نہیں ہے ، ہے بلی اور ہم ایک بلی کو نہیں پکڑسکتے ،تین دن سے ٹوئیٹ کرنا چاہتاتھا اور ایسا کرنے سے ڈررہاتھا لیکن اس میں ایک شخص اور اس کے خاندان کا معاملہ ہے ، اس کے بھائی کو مت لٹکائیں ، اس لومڑی کو پکڑیں اوراسے پھانسی دیں ۔ سلمان خان نے لکھاکہ کسی نے بھی اسے کبھی ٹائیگر نہیں مانا، وہ اس کا حق دار بھی نہیں اور اسے پھانسی دیں ۔ یادرہے کہ بھارتی حکومت ٹائیگرمیمن پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ ممبئی دھماکوں کا مجرم تھا جن میں 257 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے جبکہ1400 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور وہ مفرور ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…