پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سلویسٹر مشرقی باپ ثابت ہوئے، بیٹیوں کو ڈیٹنگ سے روک دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار سلویسٹر سٹالون بے شک ہالی ووڈ کے مقبول ترین سٹار ہیں لیکن اپنی بیٹیوں کے لئے وہ مشرقی باپ ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کے ڈیٹ پر جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سلویسٹر سٹالون کی تین بیٹیاں ہیں جن میں 18 سالہ سوفیا، 16 سالہ سسٹائن اور 13 سالہ سکارلٹ شامل ہیں۔

ایک انٹرویو میں سلویسٹر سٹالون نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ غیر دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال قبل جب سوفیا 14 سال کی تھی تب اس کے بوائے فرینڈ نے پہلی بار اسے فون کیا اور ڈیٹ پر بلایا۔ مجھے علم ہوا تو میں نے اس کی مخالفت کی کیونکہ میں ایسا باپ نہیں بننا چاہتا جو ہر چیز قبول کر لیتا ہوں۔ میں نے اپنی بیٹیوں کو بتا دیا کہ جب تک وہ 40 سال کی نہیں ہو جاتیں، میں انہیں ڈیٹنگ کی اجازت نہیں دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ فیصلہ میری بیٹیوں کو زیادہ پسند نہیں آیا اور ہمارے درمیان تعلقات زیادہ دوستانہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں میرے ساتھ باہر گھومنا پھرنا پسند نہیں کرتیں، اگر میں کبھی انہیں سکول ڈراپ کرنے کی پیشکش کرتا ہوں تو بھی وہ بس سے جانا پسند کرتی ہیں۔ ان کے سکول کے تمام ٹیچر اور بچے میرے دیوانے ہیں اور مجھے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن میری بیٹیوں کو یہ پسند نہیں ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…