ممبئی (نیوز ڈیسک)ماضی کی نامور اداکارہ سائرہ بانو کے بھائی کی پوتی سائشہ کا بھی اب فلموں میں داخلہ ہو رہا ہے۔ سائشہ نے اجئے دیوگن کی ہدایت میں بننے جارہی فلم ’’سیوائے‘‘ سائن کی ہے جس میں وہ ہیروئین کا رول کرین گی۔ اس فلم کی شوٹنگ کنیڈا میں کی جانے والی تھی لیکن وہاں زبردست برفباری کی وجہ فلم کا پورا یونٹ ممبئی واپس ہو گیا جہاں سائشہ پر ایک بھی سین شوٹ نہیں کیا گیا۔ خبر ہے کہ اس کی شوٹنگ کا شیڈول اب اکتوبر میں کنیڈا میں شروع ہو گا۔