ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہ رخ چنئی کے بعد اب ’پنجاب ایکسپریس‘ میں؟

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ کہلانے والے اداکار شاہ رخ خان کی اگلی فلم کا نام کیا ہوگا، اس بارے میں ابھی متضاد خبریں آ رہی ہیں۔فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کی کامیابی کے بعد فلم کے ہدایت کار روہت شیٹی دوبارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں۔ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خود روہت شیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔اپنے ایک ٹی وی پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہت شیٹی نے کہا: ’جی ہاں، میں شاہ رخ کے ساتھ پھر کام کر رہا ہوں، حالانکہ ابھی شاہ رخ کے علاوہ ہم نے کسی دوسرے سٹار اور فلم کے دوسرے کرداروں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔‘انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی مجوزہ فلم کا نام ’پنجاب ایکسپریس‘ ہوگا۔تاہم تازہ رپورٹوں کے مطابق شاہ رخ خان اور روہت نے فلم ’دل والے‘ کا حق رکھنے والے ہیری باویجہ سے ملاقات کی اور ان سے فلم کے ٹائٹل کے بارے میں بات کی۔

05-rohit-shetty-shahrukh-khan

اس فلم میں دیپیکا کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھااطلاعات کے مطابق ہیری باویجہ نے انھیں یہ عنوان دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اب روہت اور شاہ رخ دونوں ’دل والے‘ نام پر مطمئن ہیں۔فلم ’دل والے‘ سنہ 1994 میں آئی تھی جس میں اجے دیوگن، سنیل شیٹی اور روینہ ٹنڈن نے اداکاری کی تھی۔فلم ’چنئی ایکسپریس‘ سنہ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی اور وہ اس سال کی کامیاب ترین فلموں میں تھی۔اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپکا پاڈوکون کا بھی اہم کردار تھا۔باکس آفس ماہرین کے مطابق یہ شاہ رخ کے کریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی اور اس نے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔

130803114400_chennai_express_624x351_afp

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…