اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ انوشکا شرما اب فلمساز بن گئی ہیں

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اب فلمساز بن گئی ہیں اور ان کی پہلی فلم ’این ایچ 10‘ چھ مارچ کو ریلیز ہو گی۔فلم ’این ایچ 10‘ کی کہانی دہلی، گڑگاو¿ں اور ہریانہ کے ارد گرد ہائی وے پر رونما ہونے والے ’سچے واقعات‘ پر مبنی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انوشکا شرما نے بتایا ’یہ فلم ذہنی اور جسمانی طور پر بڑی چیلنجنگ تھی۔ میں نے اسی حساب سے تیاری شروع کی۔ روز مجھے 11-11 گھنٹے دوڑنا پڑتا تھا۔‘انوشکا کے مطابق اس فلم میں کئی ایسے واقعات شامل ہیں جو حقیقت میں پیش آئے تھے۔

3

انوشکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیاانوشکا نے مزید کہا ’ہدایتکار نودیپ سنگھ نے برسوں تک اس فلم کی تھیم سے وابستہ ہر واقعے پر تحقیق کی اور تب جاکر ’این ایچ ‘10 کی سکرپٹ تیار ہوئی۔ یہ فلم کسی ایک واقعے پر مبنی نہیں ہے لیکن فلم میں کئی سچے واقعات کا ذکر ہے۔‘اس فلم کو بھارتی سینسر بورڈ نے ’اے‘ سرٹیفکیٹ دیا ہے اور ’اے‘ درجہ بندی بولڈ فلموں کو دی جاتی ہے جس کا مطلب ہے ’بالغوں کے لیے۔‘اس درجہ بندی پر انوشکا نے کہا ’جب ہم نے فلم بنائی تو ہمیں یہ احساس ہونے لگا تھا کہ اسے اے سرٹیفکیٹ ملے گا اور ایسا ہونے پر اچھا نہیں محسوس ہوا۔انھوں نے مزید بتایا ’ہم نے ایک ہی تھیم پر یہ فلم بنائی ہے اور ہم چاہتے تھے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچے لیکن ہر فلم سب کے لیے نہیں بنتی۔‘

2

فلم ’پی کے‘ کی زبردست کامیابی کے باوجود انوش ا بہت کم فلمیں کر رہی ہیں۔ جب اس بارے میں ان سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا ’بطور اداکارہ میں نے ہمیشہ ہی کچھ نئے طرح کے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اتنی کم فلمیں کی ہیں۔‘انھوں نے کہا ’اداکار کے طور پر اس طرح کی فلمیں مجھے بہت تحریک دیتی ہیں اور اس فلم میں کرنے کے لیے کافی کچھ تھا۔ چاہے پی کے ہو یا این ایچ 10، ان میں مختلف نظر آتی ہوں۔ بامبے ویلویٹ بھی ہے جس بھی میں بہت کچھ کر پا رہی ہوں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…