ممبئی(نیوز ڈیسک) برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی افواہوں کی زد میں آگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پیغام نے ہلچل مچادی جس میں کہا گیا تھا “لیجنڈ اداکاردلیپ کمار ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی رحلت فلمی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے”، ان کے انتقال کی افواہ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ بالی ووڈ کے کئی ہدایت کاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائیتس پر افسوس کا اظہار بھی کرلیا۔امیتابھ بچن نے اس موقع پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے، اس حوالے سے ان کی دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ دلیپ کمار بالکل ٹھیک ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ 93 سالہ دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں پھیل چکی ہیں۔
اداکاردلیپ کمار ایک مرتبہ پھر انتقال کی افواہوں کی زد میں آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
چین جائیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ



















































