ممبئی کار حادثہ کیس میں سلمان خان کے خلاف عدالت میں چلنے والے کیس نے نئی شکل اختیار کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ممبئی کے آر ٹی او افسر نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سلمان خان کے پاس ان کا ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا، اس سے قبل فرانزک ماہر بھی عدالت کو بتا چکے ہیں کہ جس وقت سلمان خان نے اپنی کار سے لوگوں کو کچلا اس وقت وہ انتہائی نشے کی حالت میں تھے اور ان کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ میں نشے کی حد سے زیادہ مقدار پائی گئی۔ واضح رہے کہ 2002 میں ممبئی میں سلمان خان نے نشے کی حالت میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
چین جائیں
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...



















































