منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فائر فاکس برائوزر استعمال کرنے والے ہوشیار، بڑی بربادی آپ کی منتظر

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)دی انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ موزیلا فائر فاکس برازر استعمال کرنے والوں کے ڈیوائسز کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ان کے سسٹم زیادہ ہدف پذیر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے موزیلا فائر فاکس استعمال کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ نئی خامیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اپنے برازر اپ ڈیٹ کرلیں۔

سرٹ اِن نے موزیلا فائر فاکس سے متعلق جو انتباہ جاری کیا ہے وہ موبائل اور ویب دونوں ہی کے یوزرز کے لیے ہے۔ سسٹمز کو محفوظ رکھنے کے لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ فوری طور پر اپنے ویب برازر کو اپ ڈیٹ کرلیں۔ہدف پذیری سے متعلق جاری کیا جانے والا انتباہ فائر فاکس، فائر فاکس ای ایس آر اور تھنڈر بِڈ کے لیے ہے۔ سیکیورٹی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ موزیلا کے برازر میں پائی جانے والی ہدف پذیری سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ان خامیوں سے فائدہ اٹھاکر ہیکرز اپنی مرضی کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔یہ کمزوریاں اور خامیاں موبائل فون اور پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والی موزیلا پراڈکٹس کو متاثر کرسکتی ہیں۔ جن پراڈکٹس کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان میں موزیلا فائر فاکس کے 131 سے پہلے کے ورژن، موزیلا فائر فاکس ای ایس آر کے 128.3 اور 115.16 سے پہلے کے ورژن اور موزیلا تھنڈر بِڈ کے 128.3 اور 131 سے پہلے کے ورژن شامل ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…