جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سائنسدانوں نے دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار کرلیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)دماغ کی ساخت کائنات میں سب سے زیادہ حیران کن اور پیچیدہ پہیلیوں میں سے ایک ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دماغ کا پہلا نقشہ تیار کیا ہے جس میں ایک بالغ دماغ میں ہر نیورون اور کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق یہ وائرنگ ڈائیگرام فلائی وائر کنسورشیم نے تخلیق کی ہے اور اس حیران کن عکس میں پھلوں پر بیٹھنے والی ایک مکھی کے دماغ میں موجود 139,255 نیورونز میں سے ہر ایک اور ان کے درمیان 50 ملین کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔جب کہ انسانی دماغ میں مکھی کے مقابلے میں تقریبا 10 لاکھ گنا زیادہ نیورون ہوتے ہیں، محققین کے مطابق یہ ہمیں اپنے دماغ کو سمجھنے کے زیادہ قریب لے جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے شریک لیڈر برائے پروجیکٹ ڈاکٹر گریگوری جیفریز کا کہنا ہے کہ دماغ کی وائرنگ ڈائیگرام ہر اس چیز کو سمجھنے کی طرف پہلا قدم ہے جس میں ہماری دلچسپی ہے، جیسے ہم اپنی حرکت کو کیسے کنٹرول کرتے ہیں، ٹیلی فون کا جواب دیتے ہیں یا کسی دوست کو پہچانتے ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…