جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

چین سے دنیا کا قدیم ترین پنیر دریافت

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین کے جنوب میں واقع علاقے ترم طاس سے 3600 سال پرانا پنیر دریافت کیا گیا ہے جسے ایک قدیم ممی کے ساتھ دفنایا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دہائیوں قبل چین میں ایک نوجوان خاتون کے 3600 سال پرانے تابوت کی کھدائی کی گئی تھی۔کھدائی کے دوران ماہرین آثارِ قدیمہ نے ممی کے پاس سے ایک پراسرار مادہ بھی دریافت کیا تھا جو کہ ممی کی گردن میں زیورات کی طرح پہنایا گیا تھا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہناتھا کہ یہ پْراسرار مادہ پنیر ہے جو کہ اب تک کا دریافت کیا گیا سب سے قدیم پنیر ثابت ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممی کی باقیات سے برآمد کیا گیا یہ بدبودار پنیر گائے اور بکری کے دودھ سے بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ممی کے زیورات سے برآمد ہونے والے اس پنیر پر مفروضہ پیش کیا ہے کہ ممی کو دفناتے ہوئے ساتھ میں پنیر رکھنا تدفین کی رسومات میں سے ایک رسم ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…