ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

ایکس رے کا معائنہ کرنے والا مصنوعی ذہانت کا ماڈل متعارف

datetime 16  دسمبر‬‮  2023 |

لندن(این این آئی)سائنس دانوں نے ایکس رے کا معائنہ کرنے کے لیے ایک ایسا مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر بنایا ہیجو ڈاکٹروں کے جیسی تشخیص کرسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واروک یونیورسٹی اور کنگز کالج لندن کی مشترکہ تحقیق میں سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کو لاکھوں کی تعداد میں پرانے ایکس رے پر آزمایا جس سے حاصل ہونے والے نتائج ریڈیو لوجسٹ کے بتائے گئے نتائج سے 94 فی صد (یعنی 100 میں سے 94 بار)تک مطابق پایا گیامصنوعی ذہانت کا یہ سافٹ ویئر (جو ایکس رے لینے کے ساتھ ہی ان کا معائنہ بھی کر سکتا ہے)ہر ایکس رے کی سنجیدگی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایمرجنسی کیسز کی فوری نشان دہی کر سکتا ہے۔محققین نے ایکس رے ڈار نامی اے آئی ماڈل میں 15 لاکھ افراد کے 30 لاکھ کے قریب سینے کے اسکین کا ڈیٹا ڈالا اور پھر اس کو 37 ممکنہ کیفیات کو جانچنا سکھایا۔یہ سافٹ ویئر 37 میں 35 کیفیات کی تشخیص میں ڈاکٹروں کے معائنے کے برابر یا اس سے بہتر پایا گیا۔

واروک یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کے پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر گیووینی مونٹینا کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی تربیت لاکھوں ایکس ریز پر کی گئی ہے اور اس کی تشخیص انتہائی نوعیت تک درست ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسان کی غلطی کی گنجائش (جس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا)اور جانبداری جیسے عوامل کو ختم کرتا ہے۔تحقیق میں مصنفین کے مطابق ایکس رے دیکھنے کی یہ ٹیکنالوجی زیادہ پیچیدہ مسائل میں گِھرے مریضوں کو دیکھنے والے مصروف ڈاکٹروں کا بوجھ کم کر سکے گی اور عملے کی کمی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے گی۔حال ہی میں رائل کالج آف ریڈیو لوجسٹ کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے میں معلوم ہوا تھا کہ اسپیشلسٹ اسٹاف میں کمی تقریبا پورے برطانیہ میں کینسر کے علاج کے لیے آئے مریضوں کے علاج میں انتظار اور تاخیر کا سب سے بڑی وجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…