جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں پب جی گیم میں ہار کا مذاق اڑانے پر نوجوان زندگی ہار گیا

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں پب جی گیم ہارنے پر دوستوں کی جانب سے مذاق اڑانے پر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک نوجوان نے دوستوں کی جانب سے پب جی گیم میں ہارنے کا مذاق اڑانے پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے مچلی پٹنم قصبے میں پیش آیا جہاں 16 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اس وقت ذلت محسوس کی جب پب جی گیم ہارنے پر اس کے دوستوں نے مذاق اڑایا۔رپورٹس کے مطابق دوستوں کی جانب سے مذاق اڑانے کی وجہ سے نوجوان گھر آیا اور اس نے مبینہ طور پر چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا کانگریس پارٹی کے مقامی لیڈر شانتی راج کا بیٹا تھا جبکہ وہ پب جی کھیلنے کا عادی تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنواں آن لائن پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…