ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

خبردار ہوشیار مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (این این آئی ) مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا جس سے آپ سب چوکنے رہیں.آپ کے نمبر پر 8558 یا کسی نمبر سے ایک میسج آئے گا جس میں کسی کے شناختی کارڈ نمبر پر کچھ رقم ٹرانسفر لکھی ہوگی. پھر ایک

دوسرے نمبر سے کال آئے گی اور ایک انتہائی پریشان آدمی آپ سے مخاطب ہوکر کہے گا کہ سر میں نے اپنے گھر پیسے بھیجے ہیں جس میں غلطی سے فون نمبر آپکا لکھا گیا ہے، آپکی مہربانی ہوگی اگر آپ میری ہیلپ کردیں میں مزدور ہوں اپنے گھر رقم بھیج رہا تھا. لیکن سر نمبر آپکا ڈائل ہو گیا. اب آپ میری مدد کر سکتے ہیں. آگے آپ اسے کہیں گے میں آپکی مدد کیسے کر سکتا ہوں. وہ آپکی بات دکان والے سے کروائے گا. کہ یہ آپکو سمجھاتا ہے کیسے مدد کرنی ہے.دکان دار آپ سے کہے گا کہ جناب ہم نے اس سے پوچھا کہ کیا یہ نمبر سہی ہے انکے نمبر کو کنفرم کرنے کے بعد ہم نے رقم بھیج دی جب اسنے اپنے گھر پوچھا تو معلوم ہوا میسج نہیں گیا. پھر جب نمبر دوبارہ دیکھا تو پتا چلا کہ نمبر غلط لکھ ہو گیا ہے. اب اگر آپ اسکی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ آپ جانے اور کسٹمر جانے. یہ سب باتیں وہ اتنے اعتماد سے کرتے ہیں کہ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کوئی چکر ہونے والا ہے. پھر وہ کہتا ہے آپکو ایک جاز ورلڈ سے میسج

آئے گا. آپ اس میسج میں سے بھیجے گئے ایک 4 ہندسوں کے کوڈ کو ہمیں بتا دیں تاکہ ہم اسکا نمبر دوبارہ درست کر سکیں.جسے یہ سب پراسس کا نہیں پتا وہ اب تک بھی نہیں سمجھ پائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے. اور پھر جیسے ہی اپکو میسج آئے گا آپ اسے 4 ہندسوں کا کوڈ بتائیں گے آپکے موبائل اکاؤنٹ میں موجود تمام رقم جا چکی ہوگی.اور آپ بہت بڑے فراڈ کے گواہ بن چکے ہوں گے. جو آپکے اپنے ساتھ ہوا ہے. مہربانی کریں یہ میسج فارورڈ کریں تاکہ کسی دوسرے کا بھی بھلا ہو سکے. شکریہ.

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…