ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش  کر دیا 

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نوکیا کا نیا اسمارٹ فون 3.4 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے،اس فون کو کمپنی نے سب سے پہلے ستمبر میں یورپ میں متعارف کرایا تھا اور اب اسے پاکستان میں پیش کیا گیا ہے۔بنیادی طور پر یہ ایک انٹری لیول فون ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا ہے۔یہ فون اینڈرائیڈ ون پروگرام کا حصہ ہے

جس میں بنیادی طور پر کم فیچرز فونز متعارف کرائے جاتے ہیں اور نوکیا کے اس فون میں اسٹاک اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جس کو جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔نوکیا کے اس فون میں 6.39 انچ ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے اوپری بائیں کونے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار چارج کرنے پر عام استعمال پر وہ 2 دن تک کام کرسکے گی۔اس مقصد کے لیے بیٹری میں اڈاپٹو بیٹری فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ زیادہ استعمال میں آنے والی ایپس کی جانب سے استعمال کی جانے والی پاور کا تعین کرسکے۔فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ڈوئل سم سپورٹ، ہیڈفون جیک اور بلیوٹوتھ 4.2 کے ساتھ گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن مختص کیا گیا ہے،اس ڈیوائس میں ٹرپل کیمرا سیٹ اپ بیک پر موجود ہے۔کمپنی کے مطابق 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل پرائمری سنسر اور 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے،یہ فون پاکستان میں 24 ہزار 750 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…