جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات ، دوسری بار ایسا ووٹ کاسٹ ہو گیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ، حق رائے دہی استعمال کرنی والی خاتون کون ہیں اور انہوں نے اپنا ووٹ کہاں سے کاسٹ کیا ؟ جانئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی انتخابات ، دوسری بار ایسا ووٹ کاسٹ ہو گیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ، حق رائے دہی استعمال کرنی والی خاتون کون ہیں اور انہوں نے اپنا ووٹ کہاں سے کاسٹ کیا ؟ جانئے ۔ امریکی خاتون خلا باز کیٹ ریوبنس نے امریکی انتخابات میں خلا سے

حصہ لیا اور اپنا ووٹ استعمال کیا۔انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کی کریو ممبرامریکی خاتون خلا باز نے امریکی صدارتی انتخابات میں زمین سے 408 کلو میٹر بلندی میں خلا سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کی تصدیق امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے مطابق خاتون خلا باز نے اپنا 6 ماہ کا مشن ایک ہفتے قبل ہی شروع کیا ہے اورانہوں نے اس دوران خلا سے ووٹ دیا۔ناسا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خاتون کی ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صفر کشش ثقل کے ماحول میں موجود خلا بازایک بوتھ کے پاس کھڑی ہیں جس پرلگے ایک پرچے پرآئی ایس ایس یعنی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر ووٹنگ بوتھ لکھا ہواہے۔ناسا اور خاتون خلا باز نے خلا سے ووٹ دینے کے اس عمل کو غیر حاضر ووٹنگ قرار دیاہے،خاتون خلاباز کی جانب سے خلا سے ووٹنگ کے عمل کا یہ تجربہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ کیٹ ریوبنس 2016 میں بھی انٹرنیشنل اسپیس سینٹر سے اپنا ووٹ استعمال کرچکی تھیں۔دوسری جانب امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ میں عوام کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے ، اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد امریکی قبل ازوقت اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئی ۔شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعدصدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، یہ ہی صورتحال اوہائیو اور لاس اینجلس میں بھی دیکھی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1908 کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آوٹ آسکتا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…