پانچ منٹ کے اندر کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والا آلا تیار

  جمعہ‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:18

لندن (این این آئی )برطانیہ کی معروف زمانہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے، جس سے کسی شخص میں کورونا وائرس کے ہونے یا نہ ہونے کا صرف پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں پتا چل جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ بتانے والا طریقہ کار تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک بیان میں مطلع کیا گیا کہ ٹیسٹنگ ڈیوائس کی وسیع پیمانے پر تیاری آئندہ برس کے اوائل سے شروع کی جا سکتی ہے۔

یہ ڈیوائس مختلف وائرسز میں سے فورا کورونا وائرس کی شناخت کر لیتی ہے۔آکسفورڈ کے محکمہ طبیعات سے وابستہ پروفیسر آچیلیز کاپانیڈیس کا کہنا تھا کہ ہمارا طریقہ وائرس کے منجمد ذرات کی فورا شناخت کر لیتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیسٹ آسان ہو گا، سستا بھی ہو گا اور اس کا نتیجہ بھی فورا ہی آ جائے گا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

دعا

میرے پاؤں زمین پر گڑھ کر رہ گئے‘ میں آگے بڑھناچاہتا تھا لیکن مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میرے جسم سے ساری توانائی نکل گئی اور میں نے زبردستی ایک قدم بھی آگے بڑھانے کی کوشش کی تومیں جلے‘ سڑے اور سوکھے درخت کی طرح زمین پر آ گروں گا‘ میں چپ چاپ‘ خاموشی سے ان کے پاس ....مزید پڑھئے‎