ماسکو (آن لائن)جاپانی ماہرین نے ایسا لیمپ تیار کیا ہے جس میں موجود الٹرا وائلٹ شعاعیں انسانوں کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوشیو نامی جاپانی کمپنی نے دعوی 222′ کیا ہے نامی یو وی لیمپ ان جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرتی ہے جو لوگوں کے استعمال میں رہتی ہیں۔
اس لیمپ کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ اور دفاتر کو الٹرا وائلٹ شعاعوں کی ویو لینتھ سے جراثیموں سے پاک کیا جاسکتا ہے۔یہ ویو لینتھ یو وی لائٹس کی 254 نانومیٹر ویولینتھ سے کم ہوتی ہے جن کو خالی جگہوں جیسے ہسپتال کے خالی کمروں کو جراثیموں سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ انسانوں کے لیے خطرناک ہوتی ہے۔