پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سام سنگ کا پاکستان میں سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، موبائل صارفین کیلئے خوشخبری

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سام سنگ نے پاکستان میں اپنے مختلف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سام سنگ کی جانب سے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 51، گلیکسی اے 11، گلیکسی اے 10 ایس اور گلیکسی ایم 11 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 51 کے

کے 6 جی بی ریم والا ورڑن اب 53 ہزار 999 روپے کی بجائے 49 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت 57 ہزار 999 روپے کی بجائے 54 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے۔یعنی دونوں ورڑن میں 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔گلیکسی اے 51 میں 6.5 انچ کا انفٹنی او سپر امولیڈ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ کمپنی کا اپنا ایکسینوس 9611 پراسیسر اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ ایپ ہے جن میں سے ایک 48 میگا پکسل، دوسرا 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر، تیسرا 5 میگا پکسل میکرو کیمرا اور چوتھا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔اس فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے اور اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔اسی طرح گلیکسی اے 11 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 18 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔یہ بنیادی طور پر کمپنی کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جس میں 1.8 گیگا ہرٹز پراسیسر، 6.4 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔یہ فون 4000 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ،

ایل ٹی ای، جی پی ایس، وائی فائی، بلیوٹوتھ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔اس فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے جن کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش دی گئی ہے۔فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ

ریڈر بیک پر موجود ہے۔گلیکسی اے 10 ایس کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے اب 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔اس فون میں 6.2 انچ ٹی ایف ٹی ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ 2 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج اور ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی موجود دی گئی ہے۔4000 ایم اے ایچ بیٹری، 13 اور 2 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل بیک کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے

جبہ فرنٹ پر نوچ ڈیزائن میں 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔گلیکسی ایم 11 کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 27 ہزار 999 روپے کی بجائے 24 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔اس فون میں 1.8 گیگا ہرٹز پراسیسر، 6.4 انچ ای ڈی پلس ڈسپلے، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی

تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے، جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے، جبکہ فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…